Urdu News

راجدھانی دہلی میں آلودگی کی وجہ سے سانس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

راجدھانی دہلی میں آلودگی کی وجہ سے سانس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ خاص طور پر سانس لینے سے متعلق مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسپتالوں میں سانس سے متعلق مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ایمس کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر امبوج رائے نے بتایا کہ اس آلودگی نے پھیپھڑوں اور دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں، حاملہ خواتین اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ پیدا کر دیا ہے۔ ایسے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ فضائی آلودگی اب کورونا سے بھی بڑا مسئلہ بن کر ابھر رہی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بزرگ اس موسم میں گھروں میں رہیں۔ ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

Recommended