Urdu News

امول دودھ کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ،اس مہنگائی کا کیا اثر ہوگا سماج پر؟

امول دودھ کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ

نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی عام آدمی کو جھٹکا لگا ہے۔ امول برانڈ کے تحت دودھ کی مصنوعات فروخت کرنے والی گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) نے ریاست میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گیا ہے۔

گجرات میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ

ہفتہ کو دی گئی معلومات میں جی سی ایم ایم ایف کے ذرائع نے بتایا کہ سوراشٹرا، احمد آباد اور گاندھی نگر سمیت پوری ریاست میں آج سے امول دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، امول گولڈ 500 ملی لیٹر کے پیک میں 32 روپے میں دستیاب ہوگا، جب کہ امول اسٹینڈرڈ 29 روپے فی 500 ملی لیٹر، امول فریش 26 روپے فی 500 ملی لیٹر اور امول ٹی اسپیشل 30 روپے فی 500 ملی لیٹرمیں دستیاب ہوگا۔ دسمبر میں گجرات میں اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی بار یونین نے امول دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 فروری کو گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن نے گجرات کے علاوہ ملک کے دیگر تمام مقامات پر دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ جی سی ایم ایم ایف نے اس سے قبل پچھلے سال اگست میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Recommended