Urdu News

ہند وپاک بین الالقوامی سرحد پر ڈرون کی سرگرمیوں میں اضافہ، بی ایس ایف نے فائرنگ کرکے بھگایا واپس

ہند وپاک بین الالقوامی سرحد پر ڈرون کی سرگرمیوں میں اضافہ

جموں، 7 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ہند۔پاک بین الاقوامی سرحد سے متصل ایک قصبہ بامیال کے ٹنڈا پوسٹ پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 121 بٹالین کے جوانوں نے ہفتہ کی رات پاکستان کی جانب سے دو بار آئے ڈرون کو فائرنگ کرکے بھگادیا۔

بی ایس ایف کے ایک افسرنے اتوار کو بتایا کہ جوان کل رات سرحد پر گشت کر رہے تھے۔ اس دوران دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر انہوں نے پاکستان کی طرف سے ڈرون کو ہندوستانی سرحد میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ ڈرون پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد ڈرون کی سرگرمی رک گئی۔

اس کے بعد ایک بار پھر دوپہر 12:40 پر فوجیوں نے پاکستان سے ہندوستانی سرحد میں ڈرون کو داخل ہوتے ہوئے دیکھ کر دوبارہ اس پر فائرنگ کی۔ اس دوران بی ایس ایف نے کل 28 راؤنڈ گولیاں چلائیں۔

 بی ایس ایف کی فائرنگ کے بعد ڈرون کی سرگرمی رک گئی اور اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ اس کے بعد کمانڈوز کی ٹیم نے بی ایس ایف اور فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر ڈرون کی کڑی نگرانی کی۔ڈرون کی سرگرمی کے بعد  تلاشی شروع کی گئی جس میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

Recommended