Urdu News

مغربی ساحل پر 9 جولائی سے بارش میں اضافے کا امکان

شمال مشرق میں 8 جولائی سے بارش کی شدت میں کمی کا امکان

 نئی دہلی،  5 جولائی 2021،   بھارتی  محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی کے بلیٹن  کے مطابق  بحیرہ عرب میں جنوب مغربی مانسون کے  مضبوط ہونے کی وجہ سے  9 جولائی سے مغربی ساحل پر  زیادہ بارش کا امکان ہے۔کونکن اور گوا ، ساحلی کرناٹک اور کیرل اور ماہے میں  9 جولائی سے دور دور تک بارش ہوگی ،  کہیں کہیں شدید  سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ہی 8 جولائی سے جنوب مغربی مانسون  کے احتیا کی وجہ سے  شمال مشرقی بھارت  (اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی میزورم اور تریپورہ) میں 9 جولائی سے  بارش کی شدت میں کمی  کا امکان ہے۔

خلیج بنگال سے  نچلی سطح پر چلنے والی مرطوب مشرقی ہواؤں کے 8 جولائی سے  مشرقی بھارت کے  حصوں میں آہستہ آہستہ پہنچنے کا امکان ہے۔ اسی طرح جنوب مغربی مانسون  10 جولائی کے آس پاس مغربی اترپردیش کے بقیہ حصوں،  پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور دہلی کے کچھ مزید حصوں  تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر  وسطی بھارت (مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ) میں  دور دور تک بارش ہونے اور کہیں کہیں پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے اور  8 جولائی کو  ودربھ اور چھتیس گڑھ میں بھی کہیں کہیں بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

نو جولائی سے شمال مغرب بھارت میں  کہیں کہیں چھینٹے پڑنے سےلیکر دور دور تک بارش ہونے کا امکان ہے اور  8 جولائی سے  اتراکھنڈ  میں، 9 جولائی سے ہماچل پردیش اور اتردیش میں   اور 10 جولائی سے مشرقی راجستھان میں  کہیں کہیں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

Recommended