Urdu News

ہندوستان نے پاکستان اور چین کو دیا جموں و کشمیر سے دور رہنے کا مشورہ

@MEAIndia

ہندوستان نے پاکستان اور چین  کو دیا  جموں و کشمیر سے دور رہنے کا مشورہ

ہندوستان ،پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں کسی بھی تبدیلی کے حق میں نہیں

ہندوستان نے آج چین پاکستان کے مشترکہ پریس بیان میں جموں و کشمیر کے ذکر پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ہندوستان کا ایک لازم حصہ ہے اور نام نہاد چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) ) اس حصے سے گزرتا ہے ،جس پر پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ہے۔

ہندوستان نے پاکستان سے جموں و کشمیر کا مقبوضہ حصہ فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان جموں و کشمیر کے کسی بھی ذکر کو صریحاًمسترد کرتا ہے۔

Recommended