Urdu News

بھارت اور بنگلہ دیش بحریہ: ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم

بھارت اور بنگلہ دیش بحریہ: ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم

بنگلہ دیش بحریہ کے سربراہ نے مغربی بحری کمان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا

بھارت کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم شاہین اقبال نے جمعہ کو مغربی بحری کمان ممبئی کا دورہ کیا۔ انہوں نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل آر ہری کمار سے بات چیت کی۔ دونوں افسروں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری، باہمی تعاون، تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبہ میں تعاون، مجموعی طور پر دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور مضبوط بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم شاہین اقبال 23 اکتوبر کو بھارت کے سرکاری دورے پر دہلی پہنچے اور وہ 29 اکتوبر تک بھارت میں رہیں گے۔ ایڈمرل شاہین کو ساؤتھ بلاک میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ انہوں نے نیشنل وار میموریل پر جا کر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔

وہ بھارتی بحریہ کے سربراہ کے علاوہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور حکومت ہند کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی بات چیت کریں گے۔ دو طرفہ بات چیت کے دوران بین الاقوامی سمندری حدود، دو طرفہ دفاعی مشق اور وفود کے باہمی دوروں جیسے مشترکہ تعاون کی کوششوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Recommended