Urdu News

بھارت اور جی سی سی نے ایف ٹی اے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا

بھارت اور جی سی سی، ایف ٹی اے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق

مرکزی تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو آگے بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دونوں خطوں کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع کی جائے گی۔

پیوش گوئل اور جی سی سی کے سکریٹری جنرل، ایچ ای ڈاکٹر نایف فلاح ایم الحجراف نے جمعرات کو یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں انڈیا-جی سی سی ایف ٹی اے پر تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

 وزارت کے مطابق، دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایف ٹی اے مذاکرات کی باضابطہ بحالی کے لیے جلد از جلد تمام قانونی اورتکنیکی تقاضے پورے کیے جائیں۔

ایف ٹی اے ایک جدید اور جامع معاہدہ ہے جس میں اشیااور خدمات شامل ہیں۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ ایف ٹی اے سے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس سے ہندوستان اور جی سی سی ممالک میں سماجی اور اقتصادی مواقع بڑھیں گے۔

جی سی سی خلیجی خطے کے چھ بڑے ممالک کا فیڈریشن ہے: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان اور بحرین۔ جی سی سی اس وقت ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

ان کے درمیان مالی سال 2021-22 میں دو طرفہ تجارت 154 بلین امریکی ڈالر تھی جس میں سے برآمدات تقریباً 44 بلین امریکی ڈالر اور درآمدات تقریباً 110 بلین امریکی ڈالر تھیں (33.8 بلین امریکی ڈالر کی غیر تیل برآمدات اور 37.2 بلین امریکی ڈالر کی غیر تیل کی درآمدات) ۔

 ہندوستان میں جی سی سی کی سرمایہ کاری فی الحال 18 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

Recommended