Urdu News

ہندوستان اور جاپان نے پہلی دو طرفہ فضائی مشق ‘ویر گارڈین’شروع کی

ہندوستان اور جاپان نے پہلی دو طرفہ فضائی مشق 'ویر گارڈین'شروع کی

ہندوستانی فضائیہ اور جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے درمیان ‘ ویر گارڈین2023’ مشق جاپان کے ہائیکوری ایئر بیس پر ہو رہی ہے اور یہ 26 جنوری تک جاری رہے گی۔

فضائی مشق میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے میں چار Su-30 MKI، دو C-17 اور ایک IL-78 طیارے شامل ہیں، جب کہ جاپانی فضائیہ  چار F-2 اور چار F-15 طیاروں کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔افتتاحی مشق میں دونوں فضائی افواج کے درمیان مختلف فضائی جنگی مشقوں کا انعقاد شامل ہے۔

وہ ایک پیچیدہ ماحول میں ملٹی ڈومین فضائی جنگی مشن شروع کریں گے اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کریں گے۔دونوں اطراف کے ماہرین مختلف آپریشنل پہلوؤں پر اپنی مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے بات چیت بھی کریں گے۔

ہندوستان کی وزارت دفاع نے کہا کہ “ویر گارڈین” کی مشق دوستی کے دیرینہ بندھن کو مضبوط کرے گی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کی راہوں میں اضافہ کرے گی۔

وزارت نے مزید کہا، “یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور قریبی دفاعی تعاون کو گہرا کرنے میں ایک اور قدم ہو گی۔”ہندوستان اور جاپان نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹوکیو میں دوسری ‘ 2+2 خارجہ اور دفاعی وزارتی’ میٹنگ کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے اور پہلے مشترکہ لڑاکا جیٹ مشقوں کے انعقاد سمیت مزید فوجی مشقوں میں حصہ لینے پر اتفاق کیا۔

Recommended