Urdu News

بھارت اور امریکہ دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون پر متفق، کیا ہے یہ دفاعی ٹیکنالوجی تعاون؟

بھارت اور امریکہ دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون پر متفق

بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی کے پہلے منصوبے پر معاہدہ، ایک بڑی کامیابی

نئی دہلی، 10 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان اور امریکہ نے دفاعی ٹیکنالوجی کے تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ گروپ کی  گزشتہ میٹنگ کے بعد ایئر سسٹمز کے تحت ایئرلانچ کئے گئے بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی کے پہلے منصوبے پر بھی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ہائی ٹکنالوجی کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لئے ڈیفنس انڈسٹری کوآپریشن فورم نے ورچوئل ایکسپو بھی منعقد کیا۔    ڈیفنس ٹیکنالوجی اینڈ ٹریڈ انیشیٹو (ڈی ٹی ٹی آئی) گروپ کا مقصد دفاعی آلات کی مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ہندوستان اور امریکہ (یو ایس) کے درمیان 11ویں دفاعی ٹیکنالوجی اور تجارتی اقدام (ڈی ٹی ٹی آئی) گروپ کی ورچوئل میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزارت دفاع کے سکریٹری راج کمار  (دفاعی پیداوار)،   اور امریکی محکمہ دفاع کے سینئر دفاعی انڈر سکریٹری  مسٹر گریگری کاؤسنر  نے کی۔  ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کی میٹنگیں عام طور پر بھارت اور امریکہ کے درمیان باری باری سے ایک دوسرے کے یہاں سال میں دو بار منعقد کی جاتی ہیں۔   یہ میٹنگ کورونا وبا کی وجہ سے مسلسل دوسری بار ویڈیو ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے  سے   منعقد کی گئی تھی۔ ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کی پچھلی میٹنگ کے بعد ستمبر 2020 میں تشکیل پانے والے مشترکہ ورکنگ گروپ نے ایئر سسٹمز کے تحت ایئر لانچڈ بغیر پائلٹ فضائی گاڑی کے پہلے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو ڈی ٹی ٹی آئی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کا مقصد دو طرفہ دفاعی تجارتی تعلقات میں مسلسل قیادت پر توجہ مرکوز کرنا اور دفاعی آلات کی مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت، زمینی، بحری، فضائی اور طیارہ بردار بحری جہازوں کی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرنے والے چار مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں تاکہ ان کے ڈومینز میں باہمی طور پر متفقہ منصوبوں کو فروغ دیا جا سکے۔

Recommended