Urdu News

ہندوستان۔بنگلہ دیش: دوسال بعد دوبارہ شروع ہوئی بھارت بنگلہ دیش ٹرین خدمات

دوسال بعد دوبارہ شروع ہوئی بھارت بنگلہ دیش ٹرین خدمات

کولکاتہ،29مئی (انڈیا نیرٹیو)

 بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرین خدمات کورونا وائرس کی وجہ سے تقریباًدو سال سے معطل رہنے کے بعداتوار کوایک بار پھر بحال ہو گئی۔ کولکاتہ اسٹیشن سے بنگلہ دیش کے کی کھلنا اسٹیشن کے لئے بندھن ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔یہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 45 منٹ پر بیناپول ریلوے اسٹیشن پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی نیو جلپائی گوڑی اور ڈھاکہ کے درمیان شروع ہونے والی نئی ٹرین متھالی ایکسپریس ٹرین کو یکم جون کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے ریلوے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

یہ ٹرین سروس ہفتے میں دو بار نیو جلپائی گوڑی سے اتوار اور بدھ کو صبح 11:45 بجے روانہ ہوگی اور ڈھاکہ چھاؤنی میں 22:30 بجے پہنچے گی۔ ٹرین کا ڈھاکہ اور نیو جلپائی گوڑی کے درمیان کوئی تجارتی اسٹاپ نہیں ہوگا۔ اس میں چار فرسٹ کلاس اے سی بیٹھنے والے کوچز، چار اے سی چیئر کاریں اور دو سامان اور جنریٹر وین شامل ہیں۔ اسی طرح یہ ٹرین پیر اور جمعرات کو ڈھاکہ چھاؤنی سے 21:50 پر روانہ ہوگی اور صبح 7:15 پر نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن، ہندوستان پہنچے گی۔

بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر جنرل آف ریلویز دھیریندر ناتھ مجمدار نے ڈھاکہ کنٹونمنٹ اسٹیشن سے 170 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے ٹرین کے ڈبوں کے اندر مسافروں کا پھولوں سے استقبال کیا۔واضح رہے کہ 2020 میں کووڈ-19 وبا پھیلنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین خدمات دو سال سے زیادہ عرصے تک بند رہیں۔ ٹرین خدمات کی بحالی کا طویل انتظار کیا جا رہا تھا، کیونکہ یہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان رابطے کا ایک آسان اور سستا طریقہ ہے۔

Recommended