Categories: قومی

ہندوستان نے دنیا کی سب سے بڑی بحری مشق میں سمندری طاقت کاکیا مظاہرہ ، چین اور پاکستان نشانے پر

مشق میں شامل 26 ممالک چین کی بڑھتی ہوئی داداگری کے خلاف مضبوط طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں

بحر ہند میں کیلیفورنیا کے قریب 26 ممالک کے ساتھ چل رہی دنیا کی سب سے بڑی دو سالہ بحری مشق میں ہندوستان نیجنگی جہاز ست پوڑہ اور جاسوس طیارے پی -8آئی کے ساتھ اپنی سمندری صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ مشق اسی علاقے میں ہو رہی ہے جہاں امریکہ کا چین کے ساتھ کافی تناؤ چل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی قیادت میں اس بحری مشق میں شامل ممالک چین کی بڑھتی ہوئی داداگری کے خلاف بھرپور طریقے سے طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

امریکہ نے 29 جون سے کیلیفورنیا کے ساحل پر بحر الکاہل میں دنیا کی سب سے بڑی بحری مشق رم آف دی پیسیفک (رم پیک) کا 28 واں ایڈیشن شروع کیا ہے اور یہ 4 اگست تک جاری رہے گی۔ یہ مشق  انڈو پیسیفک علاقے میں ہوائی جزائر اور جنوبی کیلیفورنیا کے آس پاس کے اسی علاقے میں کی گئی ہے جہاں امریکہ چین کے ساتھ شدید تناؤ چل رہا ہے۔ اس مشق کے دوران امریکہ اپنے بغیر پائلٹ کے جنگی جہازوں کی نمائش بھی کر رہا ہے جو ٹیکنالوجی کی دنیا میں عجوبے سمجھے جاتے ہیں۔ اس دوران سمندر کے نیچے چھپی آبدوزوں کو تلاش کرکے تباہ کرنے کی مشقیں، فضائی حفاظتی مشقیں اور سمندر میں اسمگلنگ کو روکنے کی مشقیں بھی کی جارہی ہیں۔

امریکہ کے انڈو پیسیفک کمانڈکے زیر اہتمام مشق میں حصہ لینے کے لیے ہندوستان نے اپنا جنگی جہاز آئی این ایس ست پوڑہ بھیجا ہے جو 27جون کو پہنچ گیاتھا۔ اسی طرح ایک بحری جاسوس طیارہ سب میرین کلر پی -8آئی بھی بھیجا گیا ہے جو 02 جولائی کو پہنچا۔ اس کے علاوہ 25ممالک کے 38 جنگی جہاز، 04 آبدوزیں اور 9 زمینی افواج، تقریباً 170 طیارے اور 25 ممالک کے 25 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ اس میں تمام کواڈ ممبر ممالک، برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔ مشق میں امریکہ سمیت تمام ممالک اپنے جنگی جہازوں اور تباہ کن ہتھیاروں کی نمائش کر رہے ہیں۔ مشق کا سمندری مرحلہ 12 جولائی کو شروع ہوگا اور 4 اگست کو بحری مشق رم پیک ایک شاندار تقریب کے ساتھ  اختتام  پذیر ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago