Urdu News

ہندوستان نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کردیا

ہندوستان نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کردیا

ہندوستان نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کردیا

ہندوستان نے جھارکھنڈ کے بوکارو میں گذشتہ ہفتے ایک مشکوک مادہ ضبط کرنے سے متعلق پاکستان کے الزامات کو ہندوستان کی شبیہ کو خراب اور داغدار کرنے والا قرار دیتے ہوئے پوری طرح مسترد کردیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے یہاں ایک ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری توانائی کمیشن نے گزشتہ ہفتے بوکارو میں برآمد شدہ مواد کا تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ مذکورہ مواد میں یورینیم یا کوئی اور تابکار مادے شامل نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی میڈیا رپورٹ کے بارے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے مضحکہ خیز بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا مقصد حقائق کی جانچ کیے بغیر صرف ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرنا ہے۔

مسٹر باگچی نے بتایا کہ ہندوستان کے پاس بین الاقوامی سطح پر کنٹرول شدہ مواد کے لئے ایک سخت قانونی وانضباطی نظام موجود ہے۔اسلام آباد میں انڈین مشن کی سلامتی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ اپنے مشنوں کی سلامتی کے حوالے سے میزبان ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں اور حکومت سے مستقل رابطے میں ہے۔

Recommended