جیسلمیر۔ 20؍ جنوری
ہندوستانی اور مصری فوج کی خصوصی فورسز کے درمیان پہلی مشترکہ مشق 14 جنوری 2023 سے راجستھان کے جیسلمیر میں جاری ہے۔
اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کو تقویت دینا اور انسداد دہشت گردی، جاسوسی، چھاپہ ماری اور دیگر خصوصی کارروائیوں کو انجام دیتے ہوئے صحرائی علاقوں میں خصوصی فورسز کے پیشہ ورانہ مہارتوں اور باہمی تعاون کے تبادلے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
مشق ’’سائیکلون-I ‘‘اپنی نوعیت کی پہلی ایسی مشق ہے جس میں دونوں ممالک کے خصوصی دستے ایک عام پلیٹ فارم پر اکھٹا ہوئے ہیں۔ 14 دنوں تک جاری رہنے والی یہ مشق جو راجستھان کے صحراؤں میں کی جارہی ہے، اس دوران دونوں ممالک کے دستے مہارتوں جیسے اسنیپنگ، جنگ کے بغیر قابو پانا، جاسوسی، نگرانی اور ہدف کا تعین، ہتھیاروں، آلات، اختراع، حکمت عملی، تکنیک اور طریق کار سے متعلق معلومات کے تبادلے جیسی سرگرمیوں کو انجام دیں گے۔
شرکا ایک میکانائزڈ جنگی ترتیب کے ساتھ دہشت گردی کے کیمپوں / ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائک جیسی سرگرمیوں کےلئے خصوصی دستوں کے آپریشن کے دوران مشترکہ منصوبہ بندی اور مشقوں کو بھی انجام دیں گے۔
یہ مشترکہ مشقیں دونوں افواج کی ثقافت اور قدار سے متعلق معلومات بھی فراہم کریں گی ۔ اسی طرح ہندوستان اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے فوجی اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔