Urdu News

وبائی امراض کے درمیان ہندوستان کو قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا: وزیر اعظم مودی

@narendramodi

نئی دہلی ، 30 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کو گذشتہ سو برسوں کی سب سے بڑی وبا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وبائی امراض کے درمیان ہندوستان کو بہت سی قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے برسوں کے مقابلہ میں زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کے قابل ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام’من کی بات‘ کے 24 ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے ، کورونا کی دوسری لہر کے درمیان بہت سی ریاستوں میں قدرتی آفات ، سمندریطوفان ، اور سیلاب کے دوران لوگوں کے نظم و ضبط کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں طوفانوں نے کئی ریاستوں کو متاثر کیا ہے۔ ملک اور ملک کے عوام نے پوری طاقت کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا اور کم سے کم ہلاکتوں کو یقینی بنایا۔ ہم پچھلے برسوں کی نسبت زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچاپارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی ، ریاستی اور مقامی انتظامیہ اس سے نمٹنے میں اجتماعی طور پر شامل ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے اظہار تعزیت کیا۔

مودی نے کہا کہ ملک کی اجتماعی طاقت اور ہماری خدمت کے جذبے نے ملک کو ہر طوفان سے باہر نکالا۔ حالیہ دنوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح ہمارے ڈاکٹر ، نرسیں اور فرنٹ لائن واریرس اپنے آپ کی فکر کیے بغیر دن رات کام کر رہے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی طلب میں اچانک اضافے پر ہندوستانی ریلوے اور ایئر فورس کی کوششوں کی تعریف کی۔

ہماری خدمت کے جذبے نے ملک کو ہر طوفان سےباہر نکالا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا پچھلے سوبرسوں کی سب سے بڑی وبا ہے ، لیکن ہماری خدمت کے جذبے نے ملک کو ہر طوفان سے باہر نکالا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں لوگوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ 

کورونا کی وبا کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ایک سو سال میں سب سے بڑی وبا ہے۔ ہماری خدمت جذبے نے ملک کو ہر طوفان سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے ان مشکلات کا مقابلہ پوری طاقت کے ساتھ کیا۔

مودی نے امداد اور امدادی کاموں میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان آفات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

Recommended