Urdu News

بھارت کے پاس اناج کا وافر ذخیرہ،گندم کھلی منڈی میں فروخت کر سکتا ہے:ذرائع

بھارت کے پاس اناج کا وافر ذخیرہ

ہندوستان کے پاس چاول اور گندم کا کافی ذخیرہ ہے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ضرورت پڑنے پر حکومت گیہوں کو کھلے بازار میں فروخت کرے گی۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے سب سے سینئر سرکاری اہلکار نے  یہ بات کہی ہے۔

سدھانشو پانڈے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہمارے پاس چاول اور گیہوں کا کافی ذخیرہ ہے اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔اگر ضرورت پڑی تو ہم مداخلت کریں گے۔

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت مقامی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کے لیے خوراک کے ذخیرے کو کھلی مارکیٹ میں فروخت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر حکومت  گندم کھلی میں فروخت  کرسکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ اشیائے خوردونوش کی افراط زر، جو کہ صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ کی ٹوکری کا تقریباً 40 فیصد ہے، اگست میں 7.62 فیصد کے مقابلے ستمبر میں 8.60 فیصد بڑھ گئی۔

اناج اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خوردہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی آئی۔پانڈے نے کہا کہ  گندم کی قیمتیں صرف ایک اعتدال کی رفتار سے بڑھی ہیں، اور حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے اقدامات نے اناج کی قیمتوں پر کنٹرولرکھنے میں مدد کی ہے۔

مارچ کے وسط میں درجہ حرارت میں اچانک اضافے کے بعد گندم کی فصل کو سوکھ جانے کے بعد، ہندوستان، دنیا کے دوسرے سب سے بڑے اناج پیدا کرنے والے ملک، نے اپنے 1.4 بلین لوگوں کے لیے سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے اس کی بیرون ملک فروخت پر پابندی لگا دی۔

Recommended