Urdu News

بھارت ایک عالمی رہنما اور رائے سازکے طور پر ابھرا ہے: امیتابھ کانت

بھارت ایک عالمی رہنما اور رائے سازکے طور پر ابھرا ہے: امیتابھ کانت

جی۔ 20  کے لیے بھارتی شیرپا امیتابھ کانت نے کہا ہے  کہ ہندوستان جی۔ 20کمیونیک کی تشکیل میں اپنے مثبت اور تعمیری نقطہ نظر کے ذریعے ایک رہنما، حل فراہم کرنے والے اور اتفاق رائے بنانے والے کے طور پر ابھرا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس بیان میں ملک کے نقطہ نظر نمایاں طور پر ظاہر ہوں۔

  انہوں نے کہا کہبھارت نے سال بھر کی تمام میٹنگوں کے ناکام ہونے اور مکمل تعطل کے بعد ملکوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں کلیدی اور اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان نے تمام ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ شراکت داری میں کام کیا تاکہ حتمی بیان اور اس کی تمہید تیار کی جا سکے۔

کانت نے کہا کہ قائدین کی طرف سے منظور شدہ اعلامیہ تین اہم نکات پر وزیر اعظم نریندر مودی کے زور کی بھرپور تائید کرتا ہے: جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ ناقابل قبول ہے، سفارت کاری اور بات چیت اور “آج کا دور جنگ کا نہیں ہونا چاہیے۔

 بھارت نے اس گروپ کی صدارت  باقاعدہ طور پر  سنبھال لی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کے مذاکرات کاروں نے جی۔7 ممالک کی کوششوں کو ناکام بنا دیا اور ابھرتی ہوئی معیشتوں جیسے برازیل، میکسیکو، سعودی عرب اور سنگاپور کی حمایت کو یقینی بنانے کے لیے اس بات کو یقینی بنایا کہ سیاسی مسائل جی۔ 20کی اقتصادی توجہ سے ہٹ نہ جائیں۔

 ایک ذریعے نے کہا، “روس کے ساتھ بات چیت میں دو راتیں گزاری گئیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مکالمے کے مندرجات کو قبول کر لیں۔

Recommended