قومی

بھارت نے پاکستان کے وزیردفاع کوایس سی او کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی

 بھارت نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کو اپریل میں نئی دہلی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔اس وقت ایس سی او کی صدارت بھارت کے پاس ہے جس میں چین، بھارت، قازقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے صدر کے طور پر، ہندوستان کئی میٹنگوں کی میزبانی کرنے والا ہے۔ سفارتی ذرائع نےبتایا کہ ہندوستانی حکومت نے منگل کو پاکستان کے دفتر خارجہ کے ساتھ باضابطہ دعوت نامہ شیئر کیا۔پاکستانی میڈیا رپورٹ پر نئی دہلی کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو مدعو کیا تھا اور ساتھ ہی ایس سی او کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے بھی دعوت دی تھی۔تاہم، چیف جسٹس نے ایس سی او کے چیف جسٹس  کی میٹنگ میں شرکت نہیں  کی اور اس کے بجائے جسٹس منیب اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

وزرائے خارجہ کی میٹنگ مئی میں گوا میں ہونے والی ہے جبکہ وزرائے دفاع کی میٹنگ اپریل میں نئی دہلی میں ہوگی۔ پاکستانی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا بھارت میں ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یا وزیر دفاع آصف شرکت کریں گے۔

بلاول اور چین کے کن گینگ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ میں شامل ہیں جنہیں بھارت نے مئی میں ہونے والے اجلاس کے لیے مدعو کیا ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago