قومی

ہندوستان بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بے مثال سرمایہ کاری کر رہا ہے:وزیر اعظم

نئی دہلی، 20 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ ہندوستان بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بے مثال سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ 2014 تک ہمارے ملک میں میٹرو ریل کا نیٹ ورک 250 کلومیٹر سے بھی کم تھا۔ آج ملک میں میٹرو ریل کا نیٹ ورک 775 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

وزیر اعظم مودی گجرات کے گاندھی نگر میں ملک بھر سے بی جے پی کے میئروں کے قومی کنونشن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسوکے دوران اگلے 25 سالوں کے لئے ہندوستان کی شہری ترقی کا روڈ میپ تیار کرنے میں اس کانفرنس کا بڑا رول ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام شہری کا رشتہ اگر حکومت نام کے کسی نظام سے آتا ہے تو وہ پنچایت سے آتا ہے، نگر پنچایت سے آتا ہے، میونسپلٹی سے آتا ہے، میونسپل کارپوریشن سے آتا ہے۔ اس لیے اس طرح کے مباحث کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

مودی نے کہا کہ انتخاب پر مبنی سوچ شہر کا کوئی بھلا نہیں کر سکتی۔ شہروں کی منصوبہ بندی میں مرکزیت ہونی چاہیے – یہ ریاستی سطح پر بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی سوچ صرف انتخابات کو مدنظر رکھ کر محدود نہیں ہونی چاہیے۔ ہم الیکشن پر مبنی سوچ سے شہر کا بھلا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بی جے پی پر بھروسہ ہے۔ زمینی سطح سے کام کرنا تمام میئرز کی ذمہ داری ہے۔ بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور ترقی کی منصوبہ بندی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے شہریوں نے شہروں کی ترقی کے لئے بی جے پی پر کافی عرصے سے اعتماد کیا ہے۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسے مسلسل برقرار رکھیں، اس میں اضافہ کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس۔ یہ جو بی جے پی نے نظریاتی ماڈل  اپنا یا ہے، یہی ہمارا ماڈل دوسروں سے الگ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے اپنے سفر کا آغاز بطور میئر کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago