Urdu News

ہندوستان سب سے تیزمعاشی ترقی کرنے والا ملک ہے: مرکزی وزیرسیتا رمن

مرکزی وزیرسیتا رمن

 مرکزی وزیر سیتا رمن نے پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس سے کیا خطاب

  ہندوستان نے 1990 کے بعد تیزی سے ترقی کی ہے۔ پیداوار عالمی معیار کے مطابق ہو رہی ہے۔ امرت کال کے اگلے 25 سالوں میں، این آر آئی کوفور-آئی انفرااسٹرکچر، سرمایہ کاری، اختراعات اور شمولیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیش رفت میں فعال طور پر سرگرم تعاون دیں۔

مرکزی وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن نےپرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس کے تیسرے دن ہارنیسنگ دی پوٹینشیل آف وومن ڈائسپورہ انٹرپرینیورس ٹو ورڈس این اینکیوزیو اپروچ ٹونیشن بلڈنگ کے سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ آپ ہندوستانی ثقافت اور ہندوستان کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، عوامی شراکت سے ہندوستان کو بلندی کی چوٹی پر لے جانے میں سرگرم تعاون دیں۔ ہندوستان موجودہ اور اگلے سالوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا معاشی ملک بھی ہے۔

مرکزی وزیر مالیات محترمہ سیتا رمن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے الفاظ کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کسی ایک پروڈکٹ سے مالا مال نہیں ہے بلکہ ملک کا ہر ضلع کسی نہ کسی خاص مصنوعات سے مالا مال ہے۔ وارانسی، کانجی ورم کی ساڑیاں، مرادآباد سیلم کے برتن، باسمتی چاول، مسالے، دستکاری وغیرہ مصنوعات کی ایک وسیع صف ہے، جسے آپ اپنے اپنے ممالک میں پہنچائیں۔

 بانس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر دستکاری کے ذریعے ہندوستانی بانس کو ملک کے کونے کونے تک پہنچا کر کاریگروں اور تاجروں کی مدد سے ہندوستان کی اچھی شبیہ بھی بنائی جا سکتی ہے۔

مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ آج ہندوستان کی بڑھتی ہوئی خود انحصاری کا ثبوت یہ ہے کہ ہر کار کا کوئی نہ کوئی پرزہ ہندوستان کا بنا ہواہے۔ بھارت میں فائٹر جیٹ، ائر بس، ایئر کرافٹ بن رہے ہیں۔ ہزاروں انجینئرز سیمی کنڈکٹر ڈیزائن بنا رہے ہیں۔

Recommended