Urdu News

بھارت نےبنایا پہلا اینٹی ریڈی ایشن میزائل 'رودرم'

بھارت نےبنایا پہلا اینٹی ریڈی ایشن میزائل 'رودرم'

بھارت نےبنایا پہلا اینٹی ریڈی ایشن میزائل 'رودرم' ۔

۔ ملک کے میزائل اسٹاک میں اضافہ ، سکھوئی جنگی طیارے سے کیا گیا کامیاب تجربہ

۔ اب ایئرفورس کو دشمن کے سگنل اورریڈی ایشن کوتباہ کرنے میں ہوگی آسانی

۔بھارت نے ایک کے بعد ایک دیسی میزائلوں کے کامیاب تجربہ کرنے کے سلسلہ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز مشرقی ساحل سے دور سکھوئی ۔30 جنگی طیارے سے اینٹی ریڈی ایشن میزائل 'رودرم' کا تجربہ کیا ، جو پوری طرح کامیاب رہا۔ اس کی حملہ کرنے کی اہلیت 200 کلومیٹر دور تک

اور اس کی لانچ رفتارمیک 0.6یعنی آواز کی رفتار سے دوگنی ہے۔ بھارت میں بنایا گیا یہ پہلا میزائل ہے ، جسے کسی بھی اونچائی سے داغہ جاسکتا ہے۔ یہ میزائل کسی بھی قسم کے سگنل اورریڈی ایشن کو پکڑ کر اپنی ریڈار میں لاکر تباہ کر سکتاہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کو ٹیسٹ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے ہندوستانی فضائیہ کے لئے ملک کا پہلا دیسی اینٹی ریڈی ایشن میزائل 'رودرم' تیار کیا ہے۔ یہ میزائل سکھوئی۔ 30 ایم کے آئی جنگی طیارے میں لانچ پلیٹ فارم کی حیثیت سے لگایا گیا ہے ، جس میں لانچنگ کے حالات کے حساب سے الگ الگ رینج صلاحیتیں موجود ہیں۔ اس میں حتمی حملے کے لئےپیسیو ہومنگ ہیڈ کے ساتھ آئی این ایس۔ جی پی ایس نیویگیشن ہے۔ رودرم نے آج تجربے کے دوران پن پوائنٹ درستگی کے ساتھ ریڈی ایشن کو مارا۔

یہ بھارت میں بنایا گیا پہلا میزائل ہے جسے کسی بھی بلندی سے فائر کیا جاسکتا ہے۔ یہ میزائل کسی بھی قسم کے سگنل اورریڈی ایشن کو پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ساتھ ہی اپنے راڈار میں لاکر یہ میزائل اپنے ہدف کو تباہ کرسکتا ہے۔ میزائل اس وقت ترقیاتی آزمائشوں میں ہے۔ ٹرائل کی تکمیل کے فوراً بعد ، انھیں سکھوئی اور دیسی طیارے تیجس میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈی آر ڈی او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے ساتھ ہی ملک نے دشمن کے ریڈار ، مواصلاتی مقامات اور دیگر آریف اخراج کے اہداف کو غیر موثر بنانے کے لئے طویل فاصلے سے طیارے سے چلنے والے اینٹی ریڈی ایشن میزائل تیار کرنے کی دیسی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ اس سے ہندوستانی فضائیہ کو جنگی طیاروں کی حکمت عملی کی صلاحیت حاصل ہوگی۔

ڈی آر ڈی او کے مطابق اسے بنیادی طور پر دشمن کے ہوائی دفاع کو ختم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ لہذا اس کا استعمال دشمنوں کے نگرانی کے ریڈار ، ٹریکنگ اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے کے لئےاونچائی سے لانچ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہندوستان میں تیار کیا گیا جدید ترین تیز رفتار میزائل ہندوستانی فضائیہ کے ہتھیاروں میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ یہ میزائل بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈکے ذریعہ مشترکہ طور پر تعمیرکیا جائے گا۔

Recommended