Urdu News

عالمی دہشت گردی کے خاتمے کی ذمہ داری بھارت کو اٹھانی ہوگی: اندریش کمار

عالمی دہشت گردی کے خاتمے کی ذمہ داری بھارت کو اٹھانی ہوگی: اندریش کمار

انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ملک بھر سے عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی، اس پروگرام میں ہندوستانی مسلمانوں کے تئیں بیداری پر خطاب پیش کیا گیا ۔ ساتھ ہی پاکستان اور افغانستان میں تشدد کے لیے اکسانے والے لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جنرل وی کے سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا ہندوستان میں سب سے زیادہ سیکولر ہر کوئی ادارہ ہے تو وہ فوج کا ادارہ ہے، کیوں  فوج میں ہر ایک جوان کی مذہبی اقدار کا خیال رکھا جاتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ طالبانیوں کو آئی ایس آئی، جیش، آئی ایس آئی ایس کی حمایت حاصل رہی ہے۔ ان گروپ سے ہندوستانی مسلمان خاص طور پر جوا ن کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ 2014 کے بعد کسی نے ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے کی ہمت نہیں کی، کیوں کہ ہندوستان میں اقلیت سمیت ہر فرد کے حقوق کے لیے حکومت پابند عہد ہے۔ عارف محمد خان، کیرالہ گورنر نے بہت ہی اچھوتا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے وکیل کو دین اور اسلام کا کوئی علم نہیں، کیوں کہ قرآن نے ہر انسان کو مذہب چننے کا اختیار دیاہے۔ یہ دہشت گردی پھیلانے والے لوگ اسلام کے دشمن ہے۔ یہ اپنے مطابق اسلام کی تشریح کر رہے ہیں جب کہ قرآن  اس کے قول و فعل دونوں کی مخالفت کرتا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور قرب و جوار میں رہ رہے لوگوں کی ذہنی تربیت ہے تا کہ نوجوان ہتھیار کی جگہ تعلیم، روزگار، بہتر سوسائٹی میں اپنا تعاون پیش کر سکے۔

Recommended