Urdu News

ہندوستان 2026 تک 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کی راہ پر: اقتصادی مشیر

ہندوستان 2026 تک 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کی راہ پر: اقتصادی مشیر

بھارت کے چیف اکنامک ایڈوائزر وی اننتھا ناگیشورن نے منگل کو امید ظاہر کی کہ  بھارت 8-9 فیصد کی مسلسل ترقی کی وجہ سے مالی سال 2026 یا اگلے سال تک 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ ڈالر کے لحاظ سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) پہلے ہی 3 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

انہوں بجٹ کے بعد میڈیا  سے بات چیت میں کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی نے 2019 میں ہندوستان کو 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت اور 2024-25 تک عالمی اقتصادی پاور ہاؤس بنانے کا تصور کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

رواں مالی سال کے دوران ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 9.2 فیصد جبکہ اگلے مالی سال کے لیے 8-8.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ جہاں تک 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کا تعلق ہے، ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ "اس بات پر منحصر ہے کہ شرح مبادلہ کس طرح منتقل ہوتا ہے۔ ترقی یافتہ دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیش نظر ہندوستانی روپیہ مستحکم رہے گا۔ جی ڈی پی کی نمو، اگر ہم یہ سمجھیں کہ ہمیں 2025-26 یا 2026-27 تک 5 ٹریلین  امریکی ڈالرہونا چاہیے۔

Recommended