Urdu News

ہند۔ امریکہ کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پر ناز ہے: راجناتھ سنگھ

ہند۔ امریکہ کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پر ناز ہے: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی،14؍اپریل

جمعرات کو سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  کہاہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط فوجی رابطے پر فخر ہے۔اوہو جزیرے کے ارد گرد واقع  مختلف تربیتی مقامات کا دورہ کیا۔ حالیہ برسوں میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جنہوں نے حال ہی میں اوہو جزیرے پر واقع یو ایس آرمی پیسیفک (یو ایس اے آر پی اے سی) کے کئی تربیتی مقامات کا دورہ کیا نے ٹویٹ کیا کہ ہند اور امریکہ کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پر مجھے ناز ہے۔  راجناتھ سنگھ نے منگل کو ہوائی میں واقع یو ایس انڈو پیسفک کمانڈ کا دورہ کیا  تھا۔

جہاں امریکی فوجی کمانڈروں نے ان کا شاندار استقبال کیا  تھا۔  دونوں جماعتوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان فوجی اتحاد کو بڑھانے اور بااختیار بنانے کے لئے تفصیل سے بات چیت کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی بہتری کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Recommended