Urdu News

بھارت نے کینیڈا میں ملک بدری کا سامنا کرنے والے طلباکا مسئلہ اٹھایا

بھارت نے کینیڈا میں ملک بدری کا سامنا کرنے والے طلباکا مسئلہ اٹھایا

 کچھ  طلباکو حال ہی میں اسٹے آرڈر موصول ہوئے ہیں:ذرائع
 نئی دلی۔ 11؍ جون

 بھارت کینیڈا میں ملک بدری کا سامنا کرنے والے ہندوستانی طلباء کے معاملے کو اٹھا رہا ہے اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی اپنے کینیڈین ہم منصب کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا۔ ذرائع نے بتایا اور نوٹ کیا کہ کینیڈا کے حکام کو بار بار منصفانہ رویہ اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے کیونکہ طلباء کی غلطی نہیں تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کینیڈا میں کچھ ہندوستانی طلبا کو مبینہ طور پر جعلی داخلہ خطوط جمع کرانے پر ملک بدری کی دھمکی دی گئی ہے اور اصل تعداد میڈیا میں بتائی جارہی 700 سے بہت کم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ طلباء کو حال ہی میں ملک بدری کے نوٹس پر حکم امتناعی موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ حکومت ہند کی مسلسل کوششیں کینیڈا کی حکومت کو انسانی رویہ اپنانے اور طلباء کے نقطہ نظر کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر طلباء 2017-2019 کے دوران کینیڈا گئے تھے۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، ان میں سے کچھ نے ورک پرمٹ حاصل کیے، جب کہ کچھ نے کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنا جاری رکھا۔

ہندوستان اس معاملے کو کینیڈا اور نئی دہلی میں کینیڈا کے حکام کے ساتھ اٹھا رہا ہے۔  وزارت خارجہ نے بھی اس معاملے کو اپنے کینیڈین ہم منصب کے ساتھ اٹھایا۔ سکریٹری (ایسٹ)، وزارت خارجہ  نے اس سال اپریل میں اپنے کینیڈا کے دورے کے دوران  بھی اس مدعے کو اٹھایا۔

 ہندوستانی قونصلیٹ ٹورنٹو میں، جہاں زیادہ تر طلباء مقیم ہیں، نے ان میں سے بہت سے لوگوں سے ملاقات کی ہے۔ کینیڈا کے حکام کو بار بار تاکید کی گئی کہ وہ منصفانہ رویہ اختیار کریں۔

Recommended