Categories: قومی

ہندوستان نے گلوان وادی فوجی تنازع پر چینی دعوے کو کیا خارج

ہندوستان نے چینی ترجمان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ہندوستان گزشتہ سال مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں فوجی تصادم  کا ذمہ دار تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے جمعہ کو کہا کہ بھارت نے پچھلے سال مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ سرحد پر ہونے والی پیش رفت پر شروع ہی سے ایک جیسی اور واضح پوزیشن رکھی ہے۔ چینی فریق نے فوجی تصادم کو ہوا دی۔ چین نے یکطرفہ طور پر صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ یہ کوشش تمام دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی تھی۔ اس کے نتیجے میں، امن اور عمومی صورتحال بری طرح بگڑ گئی۔ ترجمان نے کہا کہ چین کے اس اقدام سے دوطرفہ تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں ترجمان نے اس ماہ کے شروع میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی بات چیت کا حوالہ دیا۔ اس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت توقع کرتا ہے کہ چین ایکچول لائن آف کنٹرول کے ساتھ باقی مسائل کا جلد حل تلاش کرنے کے لیے کام کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دو طرفہ معاہدوں اور  مذاکرات کی مکمل تعمیل کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ گلوان وادی واقعہ بھارت کی جانب سے معاہدوں اور مذاکرات  کی خلاف ورزی ہے۔ چینی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج نے غیر قانونی طور پر چینی علاقے میں گھس کر کنٹرول لائن آف ایکچول کو عبور کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago