Categories: قومی

سرحد پر چین کے تعمیراتی کاموں پرہندوستان کی گہری نظر: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ نے لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی فوج کی سرگرمیوں کے بارے میں امریکی فوج کے ایک سینئر جنرل پر براہ راست تبصرہ نہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سرحدی علاقے میں چین کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے جمعرات کے روز ایک پریس بریفنگمیں کہا کہ حکومت ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں خطے میں سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستان سرحدی علاقوں بالخصوص اندرونی علاقوں میں چین کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی فوج کی پیسیفک کمانڈ کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل چارلس اے فلن نے اپنے حالیہ دورہ ہندوستان کے دوران کہا تھا کہ چین کی جانب سے سرحدی علاقوں میں فوجی انفراسٹرکچر کی ترقی تشویشناک ہے۔

امریکی جنرل نے یہ بھی کہا کہ سرحدی علاقوں میں چین کی سرگرمیاں آنکھیں کھول دینے والی ہیں۔ جس کے بعد چین کی وزارت خارجہ نے امریکی جنرل کے بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ آگ پر تیل ڈال رہا ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال مستحکم ہو رہی ہے اور پیشگی محاذوں سے فوجیوں کا انخلاپر کام ہواہے۔

ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ہندوستان اور چین لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ معمول کی صورتحال کو بحال کرنے کے لیے سفارتی اور فوجی سطح پر مسلسل بات چیت میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزارت خارجہ کے تحت ڈائیلاگ اینڈ کوآرڈینیشن پروسیس (ڈبلیو ایم سی سی) کی 10 میٹنگ اور فوجی افسران کی 15 میٹنگ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی افسران کا 16واں اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سفارتی اور فوجی سطح پر مشاورت کے ذریعے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ بہت سے علاقوں سیپیشگی مورچوں سے فوجیوں کو واپس بلانے کا کام کیا گیا ہے۔ ہندوستان توقع کرتا ہے کہ چین بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول پر امن اور معمول کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہندوستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لیے ضروری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago