Urdu News

بھارت کا ہلکا طیارہ تیجس سنگاپور ایئر شو میں کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرے گا

بھارت کا ہلکا طیارہ تیجس سنگاپور ایئر شو میں کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرے گا

بین الاقوامی ایرو اسپیس میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بہت سی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی

انڈونیشیا، سنگاپور، امریکی فضائیہ اور میرین کور کے طیارے بھی شرکت کریں گے

بھارت میں ہی تیار کردہ، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس بھی 15 سے 18 فروری تک سنگاپور میں منعقد ہونے والے ایئر شو میں فضائی کرتب دکھائے گا۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا کی فضائیہ، سنگاپور کی فضائیہ، امریکی فضائیہ اور امریکی بحریہ کے طیارے بھی ایروبیٹکس پرواز کے متوقع مظاہرے میں حصہ لیں گے۔ بین الاقوامی ایرو اسپیس اور دفاعی مارکیٹ میں اپنی شناخت بنانے کے لئے معروف ایرو اسپیس کمپنیاں بھی ایئر شو میں شرکت کریں گی۔

ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے سنگاپور ایئر شو میں دنیا بھر سے اعلیٰ سطحی حکومتی اور فوجی وفود کے ساتھ ساتھ اعلیٰ صنعتکار بھی شرکت کرتے ہیں۔ ہوا بازی سیکٹر میں شراکت داری اور مذاکرات کے سودوں کے لئے یہ ایشیا کے سب سے بڑے ایئر شو کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سرکردہ ایرو اسپیس کمپنیاں بین الاقوامی ایرو اسپیس اور دفاعی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لئے بے چین ہیں۔

یہ تقریب اپنی اعلیٰ سطحی کانفرنسوں، فورم اور مشترکہ تقریبات کے ذریعے صنعتوں کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔  سنگاپور ایئر شو میں، حکومت اور فوج کے سربراہان جمع ہوں گے تاکہ بات چیت میں حصہ لیں، خیالات کا تبادلہ کریں اور عالمی ایرو اسپیس، دفاعی شعبے کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے حکمت عملی مرتب کریں۔

Recommended