Urdu News

ہندوستان کی سلامتی میں کثیر الجہتی خطرات اور چیلنجز شامل ہیں: ائیر چیف

ہندوستان کی سلامتی میں کثیر الجہتی خطرات اور چیلنجز شامل ہیں: ائیر چیف

ایئر چیف مارشل نے ایئر فورس اکیڈمی میں جوائنٹ گریجویشن پریڈ کی سلامی لی

جنرل بپن راوت کو یاد کرتے ہوئے پریڈپوری سادگی کے ماحول میں ہوئی

حیدرآباد کے ڈونڈیگل میں واقع ایئر فورس اکیڈمی میں ہفتہ کے روز مشترکہ گریجویشن پریڈ  8 دسمبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے جنرل بپن راوت کو یاد کرتے ہوئے مکمل سادگی کے ماحول میں منعقد ہوئی۔ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے پریڈ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی نوعیت میں بنیادی تبدیلی آرہی  ہے۔ نئی ٹیکنالوجیز اور بنیادی طور پر نئے اصول سامنے آئے ہیں۔ ہندوستان کی سلامتی میں کثیر جہتی خطرات اور چیلنجز شامل ہیں۔ اس لیے ہمیں مختلف شعبوں میں صلاحیت پیدا کرنے اور اپنی تمام مہمات کو ایک ساتھ چلانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ سب کچھ کم وقت میں کرنا ہے۔

ریویونگ آفیسر کی حیثیت سے سلامی لیتے ہوئے ائیر چیف مارشل نے کہا کہ اگرچہ آپ کی رسمی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے لیکن آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ سیکھنے کا عمل ابھی شروع ہوا ہے۔ اب آپ کو مسلسل محنت کرنی ہوگی اور ہندوستانی فضائیہ کے افسر کے طور پر اضافی ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ بطورایک افسر اور کمانڈر آپ سے بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال دیانت کی توقع رکھتی ہے۔ ایئر فورس اکیڈمی میں 208 واں پائلٹ اور گراونڈ ڈیوٹی کورس اور 133 ویں میری ٹائم کورس جس میں ہندوستانی بحریہ کے دو افسران، ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے نو افسران اور ویتنام کے تین کیڈٹس شامل ہیں، آج سرکاری طور پر پائلٹ بن رہے ہیں۔

ایئر چیف چودھری نے گریجویٹ افسروں کے والدین اور خاندان کے افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے آپ کی اس طرح پرورش کی کہ آپ ہندوستانی فضائیہ میں اپنا کیریئر بنا سکیں۔ انہوں نے ان تمام افسروں اور فضائیہ کے اہلکاروں کی کوششوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے آپ کی رہنمائی کی، آپ کو کنسلٹیشن دیا اور آپ کو نہ صرف آپ کے پیشے کے بنیادی اصول سکھائے، بلکہ ہندوستانی فضائیہ کے 'مشن، اتحاد اور عمدگی' کا نصب العین بھی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ تبدیلی کے دوراہے پر کھڑی ہے جہاں سے اسے ایک انتہائی قابل فضائیہ بننا ہے جس کے پاس رافیل، اپاچے، چنوک اور ایس اے جی ڈبلیو سسٹم کی وسیع اقسام ہیں۔ اب آپ ایک ایسے ماحول میں جا رہے ہیں جو چیلنجنگ ہے اور جہاں ٹیکنالوجی بہت گہری ہے۔ ہندوستانی فضائیہ آپ جیسے نوجوان اور پرجوش افسروں سے توقع رکھتی ہے کہ وہ آپ کے پیشروؤں کی پیشہ ورانہ مہارت، رویہ اور طرز عمل کی بھرپور میراث کو آگے بڑھائیں گے۔ ایک اچھا افسر بننے کے لیے، آپ کو ہندوستانی فضائیہ کی تمام شاخوں کی باریکیوں کے بارے میں جاننا ہوگا۔ یہ آپ کے بنیادی پیشہ ورانہ علم کو فروغ دیں گے اور آپ کو ایک 'مکمل پیشہ ور' بننے میں مدد کریں گے۔

ائیر چیف چودھری نے کہا کہ ایک افسر کے طور پر، آپ کو فوجی تاریخ، جغرافیائی سیاسی اور بین الاقوامی امور کے مطالعہ کے ذریعے اس پیچیدہ اور ہلچل سے بھرپور دنیا کو سمجھنے کی مہارت پیدا کرنی ہوگی۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ اپنی خدمت کے آغاز سے ہی پڑھنے کی عادت ڈالیں۔ آپ کو ہندوستانی فضائیہ میں بطور افسر اپنے کیریئر میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان مشکلات اور رکاوٹوں کو کبھی بھی ذہنی اور جسمانی طور پر آپ پر حاوی نہ ہونے دیں۔ ایک پرانی کہاوت ہے، ’وہین دی گوئنگ گیٹس ٹف، ڈ ی ٹف گیٹس گوئنگ‘۔ یہی آپ کے کیریئر کا اصول ہونا چاہیے اور آپ کو جسمانی، جذباتی اور ذہنی طور پر فٹ رہنا چاہیے تاکہ زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کرسکیں۔

Recommended