Categories: قومی

بھارت کی کھیل کی پالیسی نئی صلاحیتوں کو تلاش اور تراش رہی ہے: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے لیے تاریخی مشعل ریلے کا افتتاح کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے حوالے سے دور اندیشی کی پالیسی اپنا رہی ہے اور نئی صلاحیتوں کو تلاش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ملک کے نوجوانوں میں ہمت، لگن اور طاقت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پہلے ہمارے ان نوجوانوں کو صحیح پلیٹ فارم کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔ آج 'کھیلو انڈیا' مہم کے تحت ملک خود ان صلاحیتوں کو تلاش   رہی ہے،  تراش بھی رہی ہے۔

وزیراعظم نے حکومت کی اسپورٹس پالیسی کو شطرنج سے جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ شطرنج میں قلیل مدتی کامیابی کے بجائے طویل المدتی وژن رکھنے والوں کو ہی حقیقی کامیابی ملتی ہے۔ انڈیا کی اسپورٹس پالیسی کے تحت ٹاپس یعنی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم اور کھیلو انڈیا جیسی اسکیمیں اسی سوچ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ اس کے نتائج بھی ہم مسلسل دیکھ رہے ہیں۔

شطرنج کی ایک اور خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مہرے کی اپنی ایک خاص صلاحیت ہوتی ہے۔ بساط کی یہ خاصیت ہمیں زندگی کا بڑا پیغام دیتی ہے۔ صحیح تعاون اور صحیح ماحول کے پیش نظر، کوئی بھی ہدف کمزور ترین کے لیے   ناممکن نہیں ہے۔

وزیراعظم نے شطرنج کے ہندوستانی تعلق کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے ذہنی مشق  اور مسائل کے حل کے لیے چتورنگا یا شطرنج جیسے کھیل ایجاد کیے تھے۔ ہندوستان کے ذریعے شطرنج دنیا کے کئی ممالک تک پہنچی اور بہت مشہور ہوئی۔ بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ شطرنج اولمپیاڈ کے ہر کھیل کے لیے مشعل ریلے کا آغاز ہندوستان سے ہی ہوگا۔ یہ اعزاز نہ صرف ہندوستان کا اعزاز ہے بلکہ شطرنج کے اس شاندار ورثے کا بھی اعزاز ہے۔

اس سال پہلی بار شطرنج کے بین الاقوامی ادارے،ایف آئی ڈی ای نے شطرنج اولمپیاڈ مشعل متعارف کرائی ہے جو اولمپک روایت کا حصہ ہے اور جسے اب تک کبھی شطرنج اولمپیاڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ہندوستان شطرنج اولمپیاڈ  مشعل ریلے متعارف کرانے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

44 واں شطرنج اولمپیاڈ 28 جولائی سے 10 اگست 2022 تک چنئی میں منعقد ہوگا۔ 1927 سے منعقد ہونے والا یہ باوقار مقابلہ پہلی بار ہندوستان میں اور 30  سال بعد ایشیا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ 189 ممالک کی شرکت کے ساتھ، یہ کسی بھی شطرنج اولمپیاڈ میں اب تک کی سب سے بڑی شرکت ہوگی۔

واضح رہے کہ شطرنج کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے مقصد سے شطرنج اولمپیاڈ کے لیے مشعل ریلے کی یہ روایت اب ہمیشہ ہندوستان سے شروع ہوگی اور میزبان ملک پہنچنے سے پہلے تمام براعظموں سے ہوتی ہوئی ہوگی۔

ایف آئی ڈی ای کے صدرارکڈی ڈیورکوچ اس  مشعل کووزیر اعظم کے حوالے کریں گے، جو اس کے بعد گرینڈ ماسٹر وشو ناتھن آنند کو سونپی جائے گی۔ مشعل کو 40 دنوں کی مدت میں 75 شہروں میں لے جایا جائے گا اور آخر کار چنئی کے قریب مہابلی پورم پہنچے گا۔ ہر جگہ اس علاقے کے شطرنج کے گرینڈ ماسٹر کو یہ مشعل ملے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago