Categories: قومی

ہندوستان کی پائیدار ترقی عوامی سرمائے کے پروگراموں کے ذریعہ ممکن ہے: وزیرخزانہ

نئی دہلی، 15 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طویل مدتی ترقی کے امکانات عوامی سرمائے کے اخراجات پر مشتمل پروگراموں میں مضمر ہیں۔ لچکدار معاشی نظام کے لیے ثبوت پر مبنی پالیسی سازی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا سے متاثر ہونے والی معاشی نمو کو تیز کرنے کے لیے سرمائے کے اخراجات میں اضافے پر زور دیا ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے یہ بات انڈونیشیا کے بالی میں منعقدہ جی- 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں (ایف ایم سی بی جی) کے گورنروں کی تیسری میٹنگ میں کہی۔ وزارت خزانہ نے جمعہ کو بتایا کہ میٹنگ کے دوسرے سیشن کے خطاب میں سیتا رمن نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورت حال میں امید ہے کہ عوامی اخراجات میں اضافہ سے نجی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ لچکدار معاشی نظام کے لیے شواہد پر مبنی پالیسی بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا سے متاثر ہونے والی معاشی نمو کو تیز کرنے کے لیے سرمائے کے اخراجات میں اضافے پر زور دیا ہے۔ پائیدار عالمی شرح نمو کو موسمیاتی کارروائی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی مالیات اور سبز تبدیلیوں پر توجہ دینی چاہیے۔تیسرے جی20  ایف ایم سی بی جی کے دوسرے سیشن میں سیتا رمن نے ’G20ہیلتھ ایجنڈا' بشمول عالمی وبائی امراض کی تیاری اور ردعمل کے طریقہ کار پر اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان مستقبل میں کسی بھی عالمی وبائی امراض سے نمٹنے اور اس سے بچنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔جی – 20 ممالک کا ایک گروپ ہے جس کے اجلاس ہر سال مختلف ممالک میں منعقد ہوتے ہیں۔ یہ ستمبر 1999 میں بین الاقوامی مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کے اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان، وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز شریک ہوتے ہیں، جس میں بنیادی طور پر اقتصادی موضوعات پر بات کی جاتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago