Urdu News

بین الاقوامی بحری سرحد پر شروع ہوا بھارت۔ تھائی لینڈ کا مشترکہ گشتی آپریشن

بین الاقوامی بحری سرحد پر شروع ہوا بھارت۔ تھائی لینڈ کا مشترکہ گشتی آپریشن

گشت کا مقصد بحر ہند کو بین الاقوامی تجارت کے لیے محفوظ بنانا ہے،- منشیات کی اسمگلنگ، سمندری دہشت گردی اور  قزاقیکی روک تھام میں مدد ملے گی

ہندوستانی بحریہ اور رائل تھائی بحریہ کے درمیان ہند-تھائی لینڈ مشترکہ گشت   (انڈو-تھائی کارپیٹ) کا 32 واں ایڈیشن جمعہ کو بین الاقوامی  بحری سرحد  (آئی ایم بی ایل) پر شروع ہوا اور 14 نومبر تک جاری رہے گا۔ یہ مہم ہندوستانی بحریہ کی ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ قائم کرنے کی کوششوں میں تعاون کرے گی۔

اس کارپیٹ میں حصہ لینے والا ہندوستانی بحریہ کا جہازآئی این ایس کرمک   دیسی ساختہ میزائل کارویٹ ہے جبکہ تھائی جہاز ایچ ٹی ایم ایس ٹائن چون  خمروسین کلاس کا ایک اینٹی سب میرین پٹرول کرافٹ ہے۔ دونوں بحری افواج 2005 سے بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے ساتھ ساتھ باہمی بحری تعلقات کو مضبوط بنانے اور بحر ہند کے اس اہم حصے کو بین الاقوامی تجارت کے لیے محفوظ رکھنے کے مقصد کے ساتھ دو سالہ کارپیٹ  کر رہی ہیں۔

اس  مشترکہ گشت سے  دونوں بحری افواج کو غیر قانونی ماہی گیری، منشیات کی اسمگلنگ، سمندری دہشت گردی اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملتی   ہے۔ یہ مہم دونوں ملکوں کے درمیان اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، سمندر میں تلاش اور بچاؤ (ایس اے آر) آپریشنز کے لیے معلومات کے تبادلے کے لیے ہم آہنگی کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔

Recommended