Categories: قومی

بھارت نے درمیانے فاصلے کی سطح سے ہوا تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا

نئی دہلی، 31مارچ

بھارت نے  بد ھ کے روز بالاسور میں اڈیشہ کے ساحل سے درمیانی رینج کے سرفیس ٹو ایئر میزائل (ایم آر ایس اے ایم) فضائی دفاعی نظام کے دو کامیاب تجربہ کیا۔ ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق میڈیم رینج سرفیس ٹو ایئر میزائل (ایم آر ایس اے ایم)آرمی ویپن سسٹم نے ایک بار پھر اپنی تاثیر ثابت کردی ہے کیونکہ فلائٹ ٹیسٹ کے دوران دو میزائلوں نے آج تقریباً 10:15 اور 11:00 بجے تیز رفتار فضائی اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا۔ان آزمائشوں کے دوران ہتھیاروں کے نظام کے تمام اجزاء بشمول میزائل، ویپن سسٹم ریڈار اور کمانڈ پوسٹ کی کارکردگی کی توثیق کی گئی ہے۔

پرواز کے ٹیسٹ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(DRDO) اور ہندوستانی فوج کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کئے گئے۔ اس سے قبل 27 مارچ کو بھی براہ راست فائرنگ کے ٹرائلز کے حصے کے طور پر مختلف رینج کے لیے تیز رفتار فضائی اہداف کے خلاف میزائل سسٹم کا دو بار کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔ مختلف رینجز اور منظرناموں کے لیے فلائٹ ٹرائلز کے ساتھ، سسٹم نے اپنی ڈیولپمنٹ ٹرائلز مکمل کر لی ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ان  کامیاب تجرباتکے لیے ڈی آر ڈی او ، ہندوستانی فوج اور صنعت کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ کامیاب لانچوں نے ایک بار پھر سسٹم کی قابل اعتمادی کو ثابت کر دیا ہے۔  یہMRSAM ورژن ایک زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ہے جو ہندوستانی فوج کے استعمال کے لیے ڈی  آر ڈی او اور اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز  نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔  MRSAM آرمی ویپن سسٹم ملٹی فنکشن ریڈار، موبائل لانچر سسٹم اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل ہے۔  پرواز کے ٹیسٹ ہتھیاروں کے نظام کے ساتھ قابل ترسیل ترتیب میں کئے گئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago