Urdu News

ہندوستان کی طرف سے چار ممالک کو ویکسین کی فراہمی ، وہ کون سے ممالک ہیں؟

ہندوستان کی طرف سے چار ممالک کو ویکسین کی فراہمی

ہندوستان نے کورونا ویکسین بیرون ملک بھیجنے کے حوالے سے پڑوسی ممالک کو ترجیح دی ہے۔ اب تک ویکسین چار ممالک نیپال، بنگلہ دیش، میانمار اور ایران کو بھیجی گئی  ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کے روز ہفتہ وار پریس کانفرنس میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کا حوالہ دیا۔ اس میں بھارت کی جانب سے پھر سے ویکسین کی فراہمی کی  بات کہی گئی تھی۔

بھارت نے ویکسین میتری  کے تحت دنیا کے کئی ممالک کو ویکسین بھیجی تھی۔ ہندوستان میں دوسری لہر سے پہلے ویکسین بنانے والی کمپنیوں کو بیرون ملک سے سپلائی کے آرڈر بھی مل چکے تھے۔ کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران بھارت نے ویکسین کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ حال ہی میں بھارت نے ویکسین کی برآمدات دوبارہ شروع کی ہیں۔

Recommended