Urdu News

روپے کی قبولیت بڑھانے کے لیے دوسرے ممالک سے بات کر رہا ہے بھارت: سیتا رمن

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

نئی دہلی/واشنگٹن، 12 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 ڈیجیٹل ادائیگی اور اقتصادی شعبے میں ہندوستان کی قبولیت عالمی سطح پر آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان کے روپے پیمنٹ سسٹم کو سنگاپور اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تسلیمیت مل گئی ہے۔

ان دونوں ممالک میں اب روپے کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ حکومت ہند دیگر ممالک میں بھی قبولیت کے لیے مسلسل بات چیت کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہ بات امریکہ میں بروکنگز انسٹی ٹیوشن کے زیر اہتمام ایک جلسہ میں کہی۔

وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل امریکہ پہنچنے پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سب سے پہلے امریکی وزیر خزانہ جیینٹ ییلین سے ملاقات کی اور موجودہ عالمی منظر نامے اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکہ پہنچنے پر سیتا رمن نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان کا مقصد روزگار پیدا کرنا ہے، دنیا سے علیحدہ کرنا یا تحفظ فراہم کرنا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہندوستان کی جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ بڑھانے کی بات بھی کہی۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (ا?ئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے چھ روزہ دورے پر امریکہ میں ہیں۔ وزیر خزانہ کا یہ دورہ 11 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک ہو گا۔ سیتا رمن اس دوران ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس سے بھی ملاقات کریں گی۔

Recommended