Urdu News

جی20میں ہندوستان گلوبل ساؤتھ کو درپیش ترقیاتی مسائل کو اٹھائے گا: نرملا سیتا رمن

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

نئی دہلی،12؍ جنوری

ہندوستان جی20ممالک کی میٹنگوں میں گلوبل ساؤتھ کے ترقیاتی مسائل کو اٹھائے گا اور اس بات پر زور دے گا کہ کوئی پہلی دنیا یا تیسری دنیا نہیں ہونی چاہئے، بلکہ صرف ایک دنیا کا مشترکہ مستقبل ہونا چاہیے۔

گلوبل ساؤتھ سمٹ میں وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان جی20پریزیڈنسی کا استعمال دنیا کو درپیش متعدد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حل کی حوصلہ افزائی کے لیے کرے گا، جیسے معاشی سست روی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، وبائی امراض کے دوبارہ سر اٹھانے کا خطرہ اور جغرافیائی سیاسی تنازعات سے پیدا ہونے والے خطرات۔

 انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے، ہندوستان گلوبل ساؤتھ کے نقطہ نظر کو سامنے لانے کا خواہشمند ہے نرملا سیتا رمن نے ‘ پیپل سینٹرک ڈیولپمنٹ کی مالی اعانت’ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ کوئی پہلی دنیا یا تیسری دنیا نہیں ہونی چاہیے، بلکہ ایک مشترکہ مستقبل کے لیے مشترکہ سمجھ کے ساتھ صرف ایک دنیا ہونی چاہیے۔”ہندوستان نے 1 دسمبر 2022 سے رواں سال کے لیےجی20کی صدارت سنبھال لی ہے، جو کہ 20 ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کا ایک گروپ ہے۔

 گلوبل ساؤتھ بڑی حد تک ایشیا، افریقہ اور جنوبی امریکہ کے ممالک کو کہتے ہیں۔ہندوستان گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو اکٹھا کرنے اور یوکرین تنازعہ سے پیدا ہونے والی خوراک اور توانائی کی حفاظت سمیت مختلف عالمی چیلنجوں سے متعلق اپنے مشترکہ خدشات کو شیئر کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے دو روزہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

Recommended