Urdu News

اقوام متحدہ کے امن مشن پربھارت بھیجے گا 16 میڈ ان انڈیا بکتر بند

اقوام متحدہ کے امن مشن پربھارت بھیجے گا 16 میڈ ان انڈیا بکتر بند

جدید ٹیکنالوجی سے لیس بکتر بند 50 کلوگرام آئی ای ڈی دھماکے کو برداشت کرنے میں اہل

اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لیے بھارت سے 16 میڈ۔ان۔ انڈیا بکتر بند بھیجے جائیں گے۔ لیہہ لداخ کے سرد علاقوں اور کچھ کے ریگستان میں وسیع پیمانے پر ٹرائل کرنے کے بعد، ہندوستانی فوج نے 45 کلیانی  ایم 4 اے پی سی کی خریداری کا آرڈر دیا۔

ان میں سے بھارت فورج لمیٹڈ نے 16 بکتر بند سپلائی کیے ہیں جن کا زیادہ سے زیادہ پے لوڈ 2.3 ٹن ہے اور یہ 8 افراد کو لے جا سکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ بکتر بند 50 کلو وزنی آئی ای ڈی دھماکے کو برداشت کر سکتا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں چل رہے اقوام متحدہ کے 12 مشنوں میں سے آٹھ میں 5300 ہندوستانی فوجی تعینات ہیں۔ بنگلہ دیش اور نیپال کے بعد اقوام متحدہ کے امن مشن میں تیسرے نمبر پرہندوستانی فوج تعینات ہے۔

ہندوستانی فوجی یمن، نمیبیا، موزمبیق، انگولا، ایتھوپیا-اریٹیریا سے لے کر کمبوڈیا، صومالیہ، روانڈا، لبنان، کانگو اور سوڈان تک اقوام متحدہ کی امن فوج کے طور پر تعینات ہیں۔

چین بھارت سرحدی تعطل کے درمیان ہندوستانی فوج نے ہنگامی خریداری کے تحت  177.95 کروڑ روپے (23.6 ملین امریکی ڈالر) کامعاہدہ پونے میں قائم دفاعی فرم بھارت فورج لمیٹڈ سے کیا تھا۔ 45 کلیانی ایم 4 اے پی سی کے لیے دیے گئے آرڈرز میں سے، 16 بکتر بند پیر کے روز فراہم کیے گئے ہیں، جنہیں اقوام متحدہ کی امن فوج (یو این پی کے او) کی تعیناتی کے لیے بھیجا جائے گا۔

Recommended