Urdu News

عام بجٹ سال 2022-23: اگلے تین سالوں میں 400 وندے بھارت ٹرینیں: وزیر خزانہ

وندے بھارت ایکسپریس

نئی دہلی، یکم فروری (انڈیا نیرٹیو)

منگل کو لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2022-23 پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ریلوے مسافروں کو ایک نیا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے اگلے تین سالوں کے دوران بہتر کارکردگی کے ساتھ 400 نئی وندے بھارت ٹرینیں متعارف کرائی جائیں گی۔

اپنے آئی پیڈ سے بجٹ تقریر پڑھتے ہوئے، سیتا رمن نے مزید کہا کہ اگلے تین سالوں میں 100 پی ایم گتی شکتی کارگو ٹرمینلز تیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو سسٹم کی تعمیر کے لیے نئے معیارات مرتب کیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ، انہوں نے اعلان کیا کہ ریلوے چھوٹے کسانوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے نئی مصنوعات اور موثر لاجسٹکس سروس بنائے گا۔

Recommended