Categories: قومی

ہندوستان اور امریکی تعاون سے عالمی صحت کی آفات سے نمٹنے میں ملے گی مضبوطی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے پیر کے روز کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے تحقیق اور ترقی کے شعبے میں تعاون میں اضافہ کیا ہے۔ خاص طور پر ادویات، علاج اور ویکسین کی ترقی کے شعبوں میں دونوں ممالک کی شراکت داری بڑھی ہے۔ ہندوستانی ویکسین کمپنیاں امریکہ میں قائم ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کورونا ویکسین کی تیاری میں تعاون کر رہی ہیں۔ وہ پیر کے روز چوتھے انڈو۔ یو ایس ہیلتھ ڈائیلاگ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ بھارت اس مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دو روزہ مذاکرات کے موقع پر ڈاکٹر پوار نے ذہنی صحت پر 2020 میں ہوئے  معاہدے پر کہا کہ صحت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت صحت کے تحفظ اور حفاظت، مواصلاتی اور غیر مواصلاتی امراض، صحت کے نظام اور صحت کی پالیسی جیسے موضوعات کو شامل کیا گیاہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر پوار نے کہا کہ متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے ابھرتے ہوئے شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے تحت، سائنسی دریافت کو فروغ دینے اور عالمی صحت کی آفات سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان صحیح اور مستند سائنسی انداز میں کام کرنا شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مقصد کی تکمیل کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا اور صحت کے نظام کو جدت طرازی کے ذریعے مضبوط کرنا ہو گا، تاکہ یہ سب کے لیے قابل رسائی ہو اور عدم مساوات کا خاتمہ ہو۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت وزارت صحت کے عالمی امور کے ڈائریکٹر لوئس پیس نے کی۔ وفد کے دیگر ارکان میں امریکی محکمہ صحت کے عالمی امور کے شعبہ ایشیا اور پیسفک ریجن کی ڈائریکٹر مشیل میک کانل، ڈاکٹر مشیل وولف اور ڈائنا ایم بینسل شامل تھیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago