Categories: کھیل کود

ہرشل پٹیل ، آئی پی ایل چمپئین لیکن ٹی۔ 20 ورلڈ کپ سے باہر، جانئے کیوں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے دوران  ہرشل پٹیل زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود وہ آئندہ ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم، ہریانہ کے اس گیندباز کا خیال ہے کہ انہیں ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہ بناپانے پر زیادہ افسوس نہیں ہے کیونکہ ٹیم کا سلیکشن انکے ہاتھ میں نہیں ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے تیز گیند باز ہرشل پٹیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے 38 ویں میچ میں ممبئی انڈینس کے خلاف ہیٹ ٹریک لے کر تاریخ رقم کر دی  ہے۔ ہرشل آئی پی ایل میں ہیٹ ٹریک کرنے والے 18 ویں اور بنگلور کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ ہرشل نے ممبئی کے خلاف تین گیندو ں پر ہاردک پانڈیا، کیرون پولارڈ اور راہل چاہر کو پویلین بھیج کر آئی پی ایل 2021 کی پہلی ہیٹ ٹریک  لی۔ 30 سالہ ہرشل نے اس سیزن میں اب تک 10 میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس میں ایک بار چار وکٹیں اور ایک بار پانچ وکٹیں شامل ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہرشل نے ممبئی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، 'مجھے کبھی کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ میں نے زندگی میں جو فیصلے کیے ہیں، وہ اس وقت میری بہترین صلاحیت کے مطابق لئے گئے ہیں اور جب سلیکشن کی بات آتی ہے توپوری طرح سے  میرے ہاتھ سے  باہرہے۔ میرا ہمیشہ ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ میں جس بھی ٹیم کے لیے کھیلوں، وہ کلب ہو یا آئی پی ایل ٹیم ہو یا جب میں ملک کے لیے کھیلوں یا ہریانہ کے لئے کھیلوں گا، تو میں گیندسے یا بیٹ سے  اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔یہ میرا ہدفہے اور جب تک میں کرکٹ کھیلتا رہوں،یہی میرا ہدف رہے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور نے ممبئی انڈینس کو 54 رن سے شکست دی۔ 166 رن کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی پوری ٹیم محض 111 رن بناکر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلور نے کپتان وراٹ کوہلی کی 51 اور میکسویل کی اننگ کی بدولت 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رن بنائے تھے۔ اس شکست سے ممبئی کا پلے آف میں جانے کا راستہ بہت مشکل ہو گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago