Urdu News

ہندوستان کواڈ کی محرک طاقت : وائٹ ہاؤس

ہندوستان کواڈ کی محرک طاقت : وائٹ ہاؤس

ہندوستان اور امریکی رشتوں  میں گہرائی سے چین کی پریشانی میں اضافہ

واشنگٹن،15 فروری

ہندوستان کواڈ کی ایک محرک قوت اور علاقائی ترقی کے لیے ایک انجن ہے۔وائٹ ہاؤس کا یہ بیان  اس گروپ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کی میلبورن میں ملاقات کے چند دن بعد آیاہے۔ اس گروپ میں بھارت، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا  شامل ہیں۔میلبورن سمٹ کے دوران ممالک کے وزرائے خارجہ نے انڈو پیسیفک خطے میں چین کے غیر مستحکم کردار اور یوکرین میں روسی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر بات چیت کا حصہ تھے۔

وائٹ ہاؤس کے پرنسپل نے کہا"ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہندوستان جنوبی ایشیا اور بحر ہند میں ایک ہم خیال ساتھی اور رہنما ہے، جو جنوب مشرقی ایشیا میں سرگرم اور جڑا ہوا ہے، کواڈ کی ایک محرک قوت ہے، اور علاقائی ترقی اور سلامتیکے لیے ایک انجن ہے۔ ڈپٹی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا۔"

یہ یوکرین کے لیے روس کے جاری خطرے پر بات کرنے کا ایک موقع تھا۔ انہوں نے اس خطرے پر تبادلہ خیال کیا جو روس کی جارحیت سے نہ صرف یوکرین بلکہ پورے بین الاقوامی قوانین پر مبنی نظام کو لاحق ہے، جس نے خطے کے لیے کئی دہائیوں کی مشترکہ سلامتی اور خوشحالی کی بنیاد فراہم کی ہے۔"

Recommended