Urdu News

بھارت پانی کے اندر آبدوز سے کروز میزائل لانچ کر سکے گا

بھارت پانی کے اندر آبدوز سے کروز میزائل لانچ کر سکے گا

ڈی آر ڈی او نے  نیکسڈ جنریشن  کے آبدوز کروز میزائل لانچ کیا

نئی دہلی، 06جولائی (انڈیا نیرٹیو)

بھارت اب کروز میزائل فائر کر کے پانی کے اندر سے دشمن پر حملہ کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ سیکریٹری، اور ڈفینس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے  نیکسٹ جنریشن آبدوز کروز میزائل  (نیکسٹ جنریشن سب مرین لانچڈ کروز میزائل۔این جی ایس ایل سی ایم)لانچ کر دی ہے    ہندوستانی بحریہ کا موجودہ آبدوز   بیڑا ٹارپیڈو ٹیوب کے ذریعے میزائل چلا سکتا ہے، لیکن اب نئی نسل کا کروز میزائل متعارف ہونے کے ساتھ ہی سمندر میں ہندوستان کی  اسٹرائک کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اس وقت بھارت کے پاس مختلف قسم کے کروز میزائل موجود ہیں جیسے برہموس سپرسونک، کے ایچ 35، کلب، ہارپون اور ایکسوسیٹ۔ اس میں ایکوسیٹ اور ہارپون جیسے درمیانے فاصلے تک اینٹی شپ میزائل ہیں لیکن این جی ایس ایل سی ایم ان سے کہیں زیادہ بہتر میزائل ہوگا۔ برہموس سب میرین سے لانچ نہیں ہوسکتی کیوں کہ اس کا  ساز0.6 میٹر ہے۔

 ہندوستانی بحریہ کا سب میرین بحری بیڑے ٹارپیڈو ٹیوب کے ذریعے میزائل چلا سکتا ہے۔ ٹورپیڈو ٹیوب عام طور پر 533 ملی میٹر (21 انچ) ہوتی ہے۔ سب میرین لانچ کردہ کروز میزائل اس سے چھوٹا  سائز ہونا چاہئے۔ لہذا ڈی آر ڈی او کو اگلی نسل آبدوز کروز میزائل کو عمودی لانچ سسٹم کے ساتھ تیار کرنا تھا۔

یہ کروز میزائل ایس ایس جی (سبمرسبل شپ گائیڈڈ) نامی ایک تنگ ٹیوب میں فٹ ہونے کے قابل ہو گا۔ سبمرسبل شپ گائیڈڈ میں عمودی لانچ سسٹم موجود ہے جو بڑے قطر کے کروز میزائل فائر کرسکتا ہے۔ یہ میزائل نظام تقریبا 350  سے 400 ملی میٹر ہے۔

Recommended