Urdu News

ہندوستان اب دشمن کے طیاروں کو طویل فاصلے تک ہوا میں مار سکے گا، ایم آر ایس اے ایم کا کامیاب تجربہ

ایم آر ایس اے ایم کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے اتوار کو میزائل تجربات کی ایک سیریز میں زمین سے فضا میں مار کرنے والےMRSAM میزائل کے ایک نئے بہتر ورڑن کا فائر ٹیسٹ کرکے ایرو اسپیس کی دنیا میں ایک اور کامیابی حاصل کی۔ میزائل کا تجربہ اڈیشہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر واقع ایک دفاعی مرکز سے کیا گیا۔

میزائل کے اس ورڑن میں زیادہ قابل الیکٹرونک کاؤنٹر کاؤنٹر میڑرز(ECCM) فیچرز کے علاوہ بیس ویریئنٹ سے کہیں زیادہ لمبی رینج ہے۔ڈی آر ڈی او کے ترجمان کے مطابق، میزائل کے نئے ورڑن میں زیادہ موثر الیکٹرانک کاؤنٹر-کاؤنٹر میڑرز(ECCM) خصوصیات تیار کی گئی ہیں اس کے علاوہ اس کی رینج بیس ویرینٹ سے کہیں زیادہ ہے۔ سرفیس ٹو ایئر میزائل (ایم آر ایس اے ایم) کے اپ گریڈ شدہ آرمی ورڑن کا اتوار کی صبح تقریباً 10.30 بجے آئی ٹی آر بالاسور سے تجربہ کیا گیا۔

میزائل نے طویل فاصلے تک تیز رفتار فضائی ہدف کو روکا اور اسے براہ راست حملے میں تباہ کر دیا۔MRSAM کے میڈیم رینج آرمی ورڑن کا پہلا کامیاب ٹیسٹ رن 23 دسمبر 2020 کو اوڈیشہ کے ساحل پر چاندی پور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے کیا گیا۔ اس وقت بھی اس میزائل نے بغیر پائلٹ کے تیز رفتار طیاروں کا تعاقب کرتے ہوئے براہ راست حملہ کرکے فضائی ہدف کو مکمل طور پر تباہ کردیاتھا۔

Recommended