Urdu News

بھارت ‘ دہشت گردی کے مسئلہ’ پر بین الاقوامی فورمز پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا رہے گا: وزیر خارجہ

بھارت ' دہشت گردی کے مسئلہ' پر بین الاقوامی فورمز پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا رہے گا: وزیر خارجہ

نئی دہلی۔19 جنوری۔

ابوظہبی میں دھماکوں کے بعد متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہندوستان کی مضبوط یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے منگل کو کہا کہ نئی دہلی اس مسئلہ پر بین الاقوامی فورمز پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ دہشت گردی  کے  مدعے پر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران  وزیر خارجہ  نے   متحدہ عرب امارات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر تبادلہ خیال کیا جس میں دو ہندوستانی شہری ہلاک ہوئے۔

 وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق  متحدہ  عرب امارات کے وزیر خارجہ نے حملے کی تفصیلات شیئر کیں اور دو ہندوستانیوں کی موت پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت مرنے والوں کے اہل خانہ کو مکمل تعاون فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں ملک کے حکام ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ  بے گناہ شہریوں پر اس طرح کا حملہ مکمل طور پر ناقابل قبول اور تمام مہذب اصولوں کے خلاف ہے۔   وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے حکام کی طرف سے اس المناک صورتحال کا جواب دینے میں سفارت خانے کو فراہم کی جانے والی فوری مدد کی تعریف کی۔ انہوں نے اس طرح کے حملے کے دوران متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہندوستان کی مضبوط یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔ دہشت گردی کے خلاف اپنے اصولی موقف کو دیکھتے ہوئے، ہندوستان اس مسئلہ پر بین الاقوامی فورمز پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہوگا۔  وزارت خارجہ امور ابوظہبی میں ہندوستانی سفارت خانے سے متوفی کی باقیات کی ہندوستان واپسی کے سلسلے میں رابطے میں ہے اور  بیان میں مزید کہا گیا کہ سفارت خانہ اہل خانہ کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے۔

Recommended