Categories: قومی

بھارت ‘ دہشت گردی کے مسئلہ’ پر بین الاقوامی فورمز پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا رہے گا: وزیر خارجہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی۔19 جنوری۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ابوظہبی میں دھماکوں کے بعد متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہندوستان کی مضبوط یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے منگل کو کہا کہ نئی دہلی اس مسئلہ پر بین الاقوامی فورمز پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ دہشت گردی  کے  مدعے پر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران  وزیر خارجہ  نے   متحدہ عرب امارات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر تبادلہ خیال کیا جس میں دو ہندوستانی شہری ہلاک ہوئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق  متحدہ  عرب امارات کے وزیر خارجہ نے حملے کی تفصیلات شیئر کیں اور دو ہندوستانیوں کی موت پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت مرنے والوں کے اہل خانہ کو مکمل تعاون فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں ملک کے حکام ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے زور دے کر کہا کہ  بے گناہ شہریوں پر اس طرح کا حملہ مکمل طور پر ناقابل قبول اور تمام مہذب اصولوں کے خلاف ہے۔   وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے حکام کی طرف سے اس المناک صورتحال کا جواب دینے میں سفارت خانے کو فراہم کی جانے والی فوری مدد کی تعریف کی۔ انہوں نے اس طرح کے حملے کے دوران متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہندوستان کی مضبوط یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔ دہشت گردی کے خلاف اپنے اصولی موقف کو دیکھتے ہوئے، ہندوستان اس مسئلہ پر بین الاقوامی فورمز پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہوگا۔  وزارت خارجہ امور ابوظہبی میں ہندوستانی سفارت خانے سے متوفی کی باقیات کی ہندوستان واپسی کے سلسلے میں رابطے میں ہے اور  بیان میں مزید کہا گیا کہ سفارت خانہ اہل خانہ کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago