Categories: قومی

ہندوستانی فضائیہ : راجستھان کے باڑمیر میں ملک کی پہلی ایمرجنسی ہوائی پٹی کا افتتاح، راج ناتھ سنگھ کا خطاب

راجستھان میں پاکستان کی سرحد سے 40 کلومیٹر پہلے قومی شاہراہ پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سڑک،ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور آرمی چیف نے آج ہرکیولس طیارے سے اترکر نئی تاریخ رقم کی۔اسٹریٹجک لحاظ سے اہم اس قومی شاہراہ کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے تعمیر کیا ہے۔ اس کے تحت باکاسر گاؤں کے قریب 39.95 کروڑ روپے کی لاگت سےایئر اسٹرائک بنائی گئی ہے۔

An Emergency Landing Facility (ELF) for the Indian Air Force (IAF) at Satta-Gandhav stretch on NH-925A near Barmer, Rajasthan was inaugurated today. This is for the first time that a National Highway has been used for emergency landing of aircraft of Indian Air Force. pic.twitter.com/KNzHQQmTlB

— Rajnath Singh (@rajnathsingh) September 9, 2021

مرکزی وزرا نے دہلی سے پرواز بھری تھی اور وہ جالور ضلع کے اڈگاؤں میں بنی ایمرجنسی ہائی وے پٹی پر اترے تھے۔ یہ ہوائی پٹی ایمرجنسی لینڈنگ کی سہولت کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس پر آج سخوئی اور جیگوار طیاروں نے ٹچ ٹاؤن کیا ۔ ایک سخوئی طیارے کو ہوائی پٹی پر پارک کیا گیا۔آسمان پر منڈلاتے ہوئے ہرکیولس ، جیگوار اور سخوئی طیاروں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان وزیر دفاع نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران وزیر دفاع نے کہا ، "آج ہمارا ملک اپنی آزادی کا 'امرت مہوتسو' منا رہا ہے۔ 1971 کی فتح کا 'سنہری سال' منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقام جہاں طیارے اتارے گئے ہیں ،جہاں اب ہم سب موجود ہیں، خود 1971 کی فتح کا گواہ رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں ، اس ہنگامی لینڈنگ فیلڈ کی تعمیر ذہن میں جوش بھی پیدا کرتی ہے ، اور حفاظت کے لیے اعتماد بھی۔ اس لیے آج کا دن ہم سب کے لیے ایک خاص دن ہے۔

کوورنا بحران کے باوجود 3 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر صرف 19 ماہ میں مکمل

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سرحد سے صرف چند قدم پہلے یہ میدان بنا کر آپ نے ثابت کر دیا کہ ہم ہندوستان کی سلامتی کے لیے کتنے تیار ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ کورونا بحران کے دوران یہ 3 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر صرف 19 ماہ میں مکمل کی گئی ہے۔

دوسری جانب ، مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا کہ جب بھی کوئی آؤٹ آف دی باکس آئیڈیا تجویز کیا جاتا ہے ، خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ وزارت دفاع اور فضائیہ کا تعاون حاصل کرنے پر خوشی ہے جس کی وجہ سے 3 کلومیٹر طویل روڈ و ہوائی پٹی کا کامیاب آغاز ہوا۔ ساتھ ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ فیلڈ اور تین ہیلی پیڈ نہ صرف جنگ کے وقت بلکہ کسی قدرتی آفت کے دوران بچاؤ اور امدادی کاموں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago