Urdu News

آرمی چیف اگلے ہفتے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

آرمی چیف اگلے ہفتے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

آرمی چیف اگلے ہفتے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

نئی دہلی ، 04 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے اگلے ہفتے چار دن کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔ اس دورے کے دوران ، وہ دونوں ممالک کے فوجی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور سعودی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی خطاب کریں گے۔

کسی ہندستانی آرمی چیف کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس دورے کا مقصد خلیجی خطے کے دونوں بااثر ممالک کے ساتھ دفاعی اور سلامتی کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

آرمی چیف کا ان دونوں ممالک کا دورہ اس لیے اہم سمجھا جاتا ہے کہ پچھلے کچھ برسوں میں ہندستان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں شدت آئی ہے۔

سعودی عرب ہندستان کے ساتھ دفاعی سازوسامان کی مشترکہ تیاری کاخواہاں ہے۔ سعودی عرب توانائی کا ایک بہت بڑاذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہندستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ ہندستان اپنے خام تیل کی ضروریات کا تقریباً 18 فیصد سعودی عرب سے درآمد کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ،سعودی عرب ہندستان کے لیے ایل پی جی کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ آرمی چیف کے اس دورے کا مقصد خلیجی خطے کے دو بااثر ممالک کے ساتھ دفاعی اور سلامتی کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

Recommended