Urdu News

بھارتی فوج کو پہلی خاتون جنگی پائلٹ مل گئی

بھارتی فوج کو پہلی خاتون جنگی پائلٹ مل گئی

کیپٹن ابھیلاشا بارک بدھ 25 مئی 2022 کو ہندوستانی فوج کی پہلی خاتون جنگی ہوا باز بن گئیں۔کیپٹن ابھیلاشا کو ناسک کے کمبیٹ آرمی ایوی ایشن ٹریننگ اسکول میں ایک تقریب میں ہندوستانی فوج کے 36 پائلٹوں کے ساتھ غیر معمولی ' پنکھوں' سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایک افسر نے کہا، کیپٹن بارک پہلی خاتون افسر بن گئیں جو آرمی ایوی ایشن کور میں جنگی ہوا باز کے طور پر کامبیٹ آرمی ایوی ایشن کورس کی کامیابی سے تکمیل کے بعد شامل ہوئیں۔

کیپٹن ابھیلاشا کرنل ایس اوم سنگھ (ریٹائرڈ)ی بیٹی ہیں اور ان کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ انہوں نے ستمبر 2018 میں آرمی ایئر ڈیفنس کور میں کمیشن حاصل کیا تھا۔کیپٹن ابھیلاشا آرمی ایوی ایشن کور میں شامل ہونے سے پہلے کئی پیشہ ورانہ فوجی کورسز کر چکی ہیں۔

Recommended