Urdu News

گردابی طوفان یاس کے مدنظر بھارتی کوسٹ گارڈ نے اپنے سازوسامان تعینات کئے

انڈین کوسٹ گارڈ نے جدید حلقہ ہیلی کاپٹر ایم کے سوئم اسکواڈرن، 840  اسکواڈرن(سی جی) کوچنئی میں بیڑے میں شامل کیا

 نئی دہلی ،32مئی :بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی ) نے 26مئی ، 2021کو مشرقی ساحل پرآنے والے طوفان یاس کے مدنظر اپنا سازوسامان تعینات کیاہے ۔ سبھی ساحلی ، بحری اورہوابازی کی اکائیاں ہائی الرٹ پرہیں اور آئی سی جی جہازوں اور طیاروں کو خلیجی بنگال اور انڈمان کے سمندرمیں تعینات کیاگیاہے ۔

آئی سی جی ریموٹ آپریٹننگ اسٹیشن کشتیوں اورماہی گیروں کے لئے ایم ایم ڈی ریڈیوپر مقامی زبانوں میں موسم سے متعلق وارننگ کے پیغامات نشرکررہے ہیں ۔نیاٹیک وارننگ مسلسل جاری کی جارہی ہیں اور بین الاقوامی سیفٹی نیٹ  (آئی ایس این ) کو اس خطے میں پائے جانے والے /گزرنے والے جہازوں کو خبرکرنےکے لئے سرگرم کیاگیاہے ۔ لنگرمیں جہازوں کو ضروری حفاظتی تدابیر کی شکل میں شیلٹرلینے اور سنگل پوائنٹ مورنگ (ایس پی ایم ) آپریٹروں کی مدد لینے کی صلاح بھی دی گئی ہے ۔ آئی سی جی نے خلیج بنگال کے گہرے پانی کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو ، پڈوچیری، آندھراپردیش ، اڈیشہ ، مغربی بنگال اور انڈمان نکوبارجزائر کے ساحل پر یومیہ اوسطاً 16جہاز اور تین طیارے تعینات کئے ہیں ۔

اس کے علاوہ ہوابھر کرتیارکی جانے والی کشتیاں ، زندگی بچانے والی پیٹیوں اور لائف جیکٹ کے ساتھ 31کوسٹ گارڈ ڈیزاسٹرریلیف ٹیم ( ڈی آرٹیز) اسٹینڈبائی پرہیں ۔ ساتھ ہی میڈیکل ٹیموں اور ایمبولینس کو بھی اسٹینڈ بائی رکھاگیاہے ۔

آفات میں راحت سے متعلق ان تدابیر کے ساتھ آئی سی جی نے سمندرمیں گیئں 254کشتیوں کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنایاہے اوراب تک گزرنے والے مختلف تجارتی جہازوں اور اینکریج میں 77جہازوں کو خبردارکیاہے ۔

پورٹ اتھارٹیز ، آئیل رگ آپریٹروں ، جہازرانی ، ماہی پروری اتھارٹیز اور ماہی گیروں کی ایسوسی ایشن کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لئے پہلے سے ہی تدابیرکی گئی ہیں اور طوفان کے بارے میں مطلع کیاگیاہے ۔

آئی سی جی نے طوفان تاوتے کے بعد مغربی سمندری ساحل پر جاری تلاش اوربچاؤ آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے اپنے سازوسامان کو جمع کیاہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DK2X.jpg

Recommended