Urdu News

ساحلی محافظ دستے نے گوا سے از حد سرعت اور کامیابی کے ساتھ طبی انخلاء انجام دیا

آئی سی جی چیتک ہیلی کاپٹر

 

 
 

 نئی دہلی، 06 جون :بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) نے 06 جون 2021 کو گوا سے بہت تیزی کے ساتھ سمندر کی ہوا سے تال میل بنا کر طبی انخلاء کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر(ممبئی) میں 04:30 بجے اطلاع ملی کہ جہاز کے کپتان 50 سالہ ایم ٹی ایلیم، جوجنوبی کوریا کے شہری  ہیں، کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ مارشل جزیرے کا جہاز جو اس وقت گوا سے تقریباً 109 این ایم شمال مغرب میں تھا، کو، گوا کی طرف بڑھنے کی ہدایت دی گئی اور عین اسی وقت مریض کو محفوظ طریقے سے وہاں سے نکالنے کے لئے کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ایچ کیو گوا نے ایک تیز عملی منصوبہ مرتب کیا۔

05:30بجے ،آئی سی جی بحری جہاز سی – 158 گوا سے روانہ ہوا۔  اور اس جہاز نے اس دوران ایم ٹی ایلیم  سے لگاتار رابطہ برقرار رکھا۔ مریض کے تیزی سےانخلا کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی جی چیتک ہیلی کاپٹر کو کوسٹ گارڈ ایئر انکلیو(گوا) میں تعینات کیا گیا تھا۔تیز ترین  مانسون ہواؤں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر، جہاز پر پہنچا اور مریض کو ایئرکریو کے عملہ کی مدد سے ایئر لفٹ کرایا گیا۔ مریض کو بحفاظت ساحل تک  لایا گیا اور گوا کے واسکو میں واقع ایس ایم آر سی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

PIC1ET5X.jpg

 

 

 

 

 

Recommended