Categories: قومی

نیپال میں ہندوستانی سفارت خانے نے 74 واں آرمی ڈے منایا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیپال میں ہندوستانی سفارت خانے کے دفاعی ونگ نے اتوار کو 74 واں ہندوستانی آرمی ڈے منایا۔نیپال میں ہندوستان کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ نیپال کے آرمی چیف جنرل پربھو رام شرما نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جب کہ نیپال کے سابق آرمی چیفس، دیگر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، سفارتی برادری کے افسران، حکومت کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیپال کے تھنک ٹینکس کے ارکان اور نامہ نگار بھی موجود تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیپال میں ہندوستان کے سفیر ونے موہن کواترا نے ہندوستانی فوج اور نیپالی فوج کے درمیان گہرے تاریخی روابط کو یاد کیا، جس نے دونوں ممالک کو برادرانہ تعلقات کے مضبوط بندھن میں باندھ دیا۔ہندوستانی فوج میں گورکھا سپاہیوں کی بے لوث خدمات اور قربانی کے لئے اظہار تشکر کرتے ہوئے، انہوں نے نیپال میں مقیم پنشنرز اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔کواترا نے آنجہانی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 8 دسمبر 2021 کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر 11 رینکوں کے ساتھ جان کی بازی ہار دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنرل پربھو رام شرما نے بھی 74ویں انڈین آرمی ڈے کے موقع پر انڈین آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے کو اپنی مبارکباد دی۔ انہوں نے دونوں فوجوں کے درمیان قریبی تعلقات اور دیرینہ تعاون پر روشنی ڈالی اورکووڈ۔ 19 وبائی امراض کے خلاف لڑائی اور نیپالی فوج کو جدید بنانے میں مدد کے لئے ہندوستانی فوج کی نیپالی فوج کی حمایت کی تعریف کی۔انہوں نے ہندوستانی فوج کے بہادری ایوارڈ یافتہ گورکھا سپاہیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ہندوستانی فوج کا دن فیلڈ مارشل کوڈنڈرا ایم کیریپا کی یاد میں منایا جاتا ہے، جنہوں نے 15 جنوری 1949 کو ہندوستان کے آخری برطانوی کمانڈر انچیف جنرل فرانسس بوچر سے ہندوستانی فوج کے کمانڈر انچیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago